عائشہ بد اخلاقی قتل کیس میں اہم پیش رفت،ماموں قاتل نکلا

عائشہ بد اخلاقی قتل کیس میں اہم پیش رفت،ماموں قاتل نکلا

  

لاہور(کرائم رپورٹر) اندرون شہر میں عائشہ بد اخلاقی قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آگئی۔ 9سالہ عائشہ کا ماموں تیمور ہی قاتل نکلا،پولیس حکام نے تفتیش مکمل کرلی۔ انویسٹی گیشن پولیس نے زیر حراست تیمور کی گرفتاری ڈال دی۔ یاد رہے ایک ماہ پہلے لوہاری کے علاقے میں یہ افسوس ناک واقعہ پیش آیا تھا جہاں 9 سالہ عائشہ کو بد اخلاقی کے بعد قتل کردیا گیا تھا۔ پولیس نے تمام شواہد اور ڈی این اے رپورٹ کی روشنی میں اس بات کی تصدیق کردی کہ عائشہ کا قاتل کوئی اور نہیں اس کا اپنا ماموں ہے۔

مزید :

علاقائی -