’’کھوکھر پیلس ‘‘کی اراضی کا غلط انتقال ،تحصیلدار کی درخواست ضمانت خارج

’’کھوکھر پیلس ‘‘کی اراضی کا غلط انتقال ،تحصیلدار کی درخواست ضمانت خارج

  

لاہور(نامہ نگار)سینئر سپیشل جج اینٹی کرپشن بہادرعلی خان نے مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے افضل کھوکھر اور ایم پی اے سیف الملوک کھوکھر کے "کھوکھر پیلس "جوہرٹاؤن کی زمین کا غلط انتقال کرنے والے ملزم تحصیلدارحسیب احمد کی درخواست ضمانت خارج کردی۔عدالت میں بورڈ آف ریونیو کے تحصیلدارحسیب احمد کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی ،عدالت میں اینٹی کرپشن کی جانب سے ریکارڈ پیش کیا گیا،عدالت کو بتایا گیا کہ تحصیلدار حسیب احمد نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے افضل کھوکھر اور ایم پی اے سیف الملوک کو جوہرٹاؤن میں کھوکھر پیلس کی جگہ کا انتقال غیر قانونی طریقے سے کیا تھا، عدالت نے ریکارڈ کی پڑتال اور وکلا ء کی بحث کے بعد درخواست ضمانت بعدازگرفتاری خارج کردی۔ یادرہے کہ اینٹی کرپشن نے سابق چیف جسٹس پاکستان کے حکم پر مذکورہ ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کیا تھا۔

مزید :

علاقائی -