چھوٹو گینگ دوبارہ سر اٹھانے لگا،اوور سیز شہری کے گھر پر فائرنگ

چھوٹو گینگ دوبارہ سر اٹھانے لگا،اوور سیز شہری کے گھر پر فائرنگ

لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں چھوٹو گینگ سر اٹھانے لگا۔ گلشن راوی میں چھوٹو گینگ کی اوور سیز شہری ایوب کے گھر پر فائرنگ۔ فائرنگ کی سی سی ٹی وی فوٹیج اور ملزموں کی تصاویرحاصل ہونے کے باوجود گرفتار ی عمل میں نہ لائی گئی۔ فوٹیج میں 2 موٹر سائیکلوں پر سوار چھوٹو گینگ کے 5 ملزمان کو دیکھا جاسکتا ہے۔ حنظلہ اور روحان نامی شخص کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا لیکن پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے۔

مزید : علاقائی