فیروزوالہ ، ڈکیتی واردات میں دوطرفہ فائرنگ سے 2ڈاکوہلاک ، دکاندارزخمی

فیروزوالہ ، ڈکیتی واردات میں دوطرفہ فائرنگ سے 2ڈاکوہلاک ، دکاندارزخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فیروزوالہ(نمائندہ پاکستان)پیپلزکالونی فیروز وا لہ میں ڈکیتی کی واردا ت کے دوران دکانداروں اورڈاکووں کے درمیان فائرنگ کاتبادلہ ،دوڈاکوہلاک اورایک دکاندارزخمی ہوگیا۔بتایاگیاہے کہ موٹرسائیکل سوارڈاکونعیم جنرل سٹورپرآئے جنہوں نے اسلحہ تان کرلوٹ مارشروع کردی۔اس دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے دکاندارکوزخمی کردیا دکاندا روں نے فائرنگ کر کے دوڈاکوؤں کو زخمی کردیا جنہیں پولیس نے ہسپتال پہنچایاجہاں دونوں ڈاکودم توڑ گئے ۔زخمی دکاندارکوبھی ہسپتال داخل کرادیاگیا۔ مرنیوا لے ڈاکوؤں کی شناخت نہیں ہوسکی پولیس مصروف تفتیش ہے۔

مزید :

علاقائی -