بطور گواہ پیش نہ ہونے پر ڈی ایس پی سمیت5 اہلکاورں کے وارنٹ گرفتاری

بطور گواہ پیش نہ ہونے پر ڈی ایس پی سمیت5 اہلکاورں کے وارنٹ گرفتاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج کرامت حق بھٹی نے عدالتی حکم کے باوجودپنجاب یونیورسٹی کے سیکورٹی گارڈ عمران کے قتل کیس میں بطور گواہ پیش نہ ہونے پر ڈی ایس پی اورانسپکٹرسمیت5پولیس اہلکاورں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔
کردی۔عدالت میں پنجاب یونیورسٹی کے سیکورٹی گارڈ عمران کے قتل کیس کی سماعت ہوئی ،عدالت نے اس کیس میں ڈی ایس پی عاصم افتخار ،انسپکٹرسہیل بشیر، سب انسپکٹر نادرحسین اور دوکانسٹیبل ارشد علی اور عبدالغفار کو طلب کررکھا تھا ،عدالتی حکم کے باجودیہ پیش نہیں ہوئے ،عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیس افسران کے عدالت میں پیش نہ ہونے سے مقدمہ التواء کا شکار ہورہاہے ، فاضل جج نے مذکورہ پولیس افسروں کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سماعت 23جنوری تک ملتوی کردیہے ۔عدالت میں مقتول عمران کے بھائی رمضان نے پنجاب یونیورسٹی کے سابق آر او جاوید سمی، شوکت گل، غلام عابد انسپکٹر اور دیگر 6ملزمان کے خلاف قتل کا استغاثہ دائر کررکھا ہے ۔

مزید :

علاقائی -