راے اعجاز سمیت 11ملزموں کے جوڈیشل ریمانڈ میں 15روز کی توسیع

راے اعجاز سمیت 11ملزموں کے جوڈیشل ریمانڈ میں 15روز کی توسیع

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت کے جج سید نجم الحسن بخاری نے گجرات پولیس فنڈ میں بے ضابطگیاں کرنے کے کیس میں ملوث سابق ڈی پی او راے اعجاز سمیت 11ملزموں کے جوڈیشل ریمانڈ میں 15روز کی توسیع کردی ہے۔گزشتہ روز پولیس نے گجرات پولیس فنڈ خوردبرد کیس میں سابق ڈی پی اورائے اعجاز اور دیگر 11 ملزمان کواحتساب عدالت میں پیش کیا۔ عدالت سے استدعا کی گئی کہ ملزمان کا جوڈیشل ریمانڈ ختم ہو چکا ہے، ان کے ریمانڈ میں توسیع دی جائے جس پر عدالت نے رائے اعجاز اور دیگر ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں15 روزکی توسیع کردی۔

علاوہ ازیں عدالت نے نندی پورپروجیکٹ کیس میں قیصرعباس، دلبرڈوگر سمیت 15 ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈمیں اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی زمین خریدنے کی آڑمیں کروڑوں روپے خوردبردکیس میں فہیم یار، شوکت بلوچ، اعجاز سمیت5ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 4فروری تک توسیع کردی ہے۔

مزید :

علاقائی -