قتل کیس میں ملوث خاتون سمیت 2ملزم شک کی بناء پر بری

قتل کیس میں ملوث خاتون سمیت 2ملزم شک کی بناء پر بری

  

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج سجاول خان شوہرکے قتل میں ملوث خاتون اور اس کے بھانجے کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کردیا۔ ملزمان کے خلاف 2014 ء میں تھانہ سمن آباد پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا۔ملزمہ کوثر پروین پراپنے بھانجے کے ساتھ مل کر اپنے شوہرخاوند اللہ دتا کو قتل کرنے کاالزام تھا، پراسیکیوٹر نے دلائل میں کہا کہ ملزمان نے اللہ دتہ کو نیندکی گولیاں کھلائیں اور بعدازاں اسے گلا دبا کر قتل کر دیااورنعش رات کوایل ڈی اے کمپلیکس کے باہرپھینک دی تھی، ملزمہ پروین پہلے مقدمہ کی مدعی بنی رہی اور اس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرایاتھا، بعد ازاں پولیس تفتیش کے دوران ملزمہ کوثر پروین اور اس کا بھانجارمضان ملزم قرار پائے،گزشتہ روز عدالت نے قراردیا کہ پراسیکیوٹرز دوران ٹرائل ملزمان پر قتل کا الزام ثابت نہیں کرسکا جس پر ملزموں کو بری کرنے کا حکم دیا جاتاہے۔

مزید :

علاقائی -