پیرو کی گاڑی کی ٹرک سے ٹکر ،پولیس نے ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بنا دیا

پیرو کی گاڑی کی ٹرک سے ٹکر ،پولیس نے ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بنا دیا

  

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈیفنس موڑ پر تیز رفتار ی کے باعث بے قابو ہوتی ہوئی گشت کرتی پیرو فورس کی گاڑی کی ٹرک سے ٹکر ،پولیس نے ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بنا دیا۔تفصیلات کے مطابق تیز رفتاری کے باعث ڈیفنس موڑ پر پیرو فورس کی گاڑی بے قابو ہوتے ہوئے ٹرک سے ٹکراگئی جس پر پولیس نے ٹرک ڈرائیور کواتار کر تشدد کا نشانہ بنا دیا ۔ عینی شاہدین کے مطابق پولیس کی گاڑی نے پیچھے سے ٹرک کو ٹکر ماری جبکہ پولیس کے مطابق پیرو فورس کے ملازمین گشت کررہے تھے۔

مزید :

علاقائی -