نواز شریف نے جیل انتظامیہ کی ٹیلیویژن کی پیشکش مسترد کر دی

نواز شریف نے جیل انتظامیہ کی ٹیلیویژن کی پیشکش مسترد کر دی

لاہور (کرائم رپورٹر) کوٹ لکھپت جیل انتظامیہ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو ٹیلی ویژن دینے کی پیشکش کردی تاہم قائد مسلم لیگ ن نے سہولت لینے سے انکار کر دیا۔یادرہے جمعرات کو نواز شریف نے لیگی رہنماؤں سے دوران ملاقات ٹی وی نہ ملنے کا شکوہ کیا تھا۔ واضح رہے 24 دسمبر 2018 کواحتساب عدالت نے نوازشریف کیخلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس پر فیصلہ سنایا تھا العزیزیہ میں سات سا ل قید اور جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی۔ نواز شریف کو انکی فرمائش پر کوٹ لکھپت جیل میں رکھا گیا ہے۔

پیشکش مسترد

مزید : کراچی صفحہ اول