ڈاکٹر عاصم کے خلاف کرپشن ریفرنس کی سماعت ملتوی

ڈاکٹر عاصم کے خلاف کرپشن ریفرنس کی سماعت ملتوی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈاکٹر عاصم کے خلاف دوکرپشن ریفرنس کی سماعت 26 جنوری تک ملتوی کردی ہے ۔احتساب عدالت میں ڈاکٹر عاصم کے خلاف پہلے جے جے وی ایل کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی دو کرپشن ریفرنس سماعت کے موقع پر ڈاکٹر عاصم و دیگر ملزمان عدالت میں ہیش ہوئے جہاں نیب کی جانب سے پیش کئے گئے گواہ محمد تاج کے بیان پر جرح کی گئی ،عدالت نے آئندہ سماعت پر ڈاکٹر انور سہتو اور شعیب احمد کو طلب کرلیا جبکہ 462 ارب روپے کرپشن ریفرنس میں نیب کی جانب سے واثق شیخ عدالت میں پیش ہوئے گواہ کے بیان کے بعد سماعت 28 جنوری تک ملتوی کردی جبکہ عدالت نے ڈاکٹر عاصم کو28 فروری تک ملک سے باہر جانے کی اجازت دیتے ہوئے سماعت اٹھائیس جنوری تک ملتوی کردی

مزید : کراچی صفحہ اول