وزیراعلیٰ سندھ نے کابینہ کا اجلاس 21جنوری کو طلب کرلیا

وزیراعلیٰ سندھ نے کابینہ کا اجلاس 21جنوری کو طلب کرلیا

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ نے صوبائی کابینہ کا اجلاس پیر 21جنوری کو طلب کرلیا ہے ۔ذرائع کے مطابق کابینہ مختلف آئینی ترامیم وبلوں کے مسودوں کا جائزہ لے گی ۔سندھ پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی رولز میں ترامیم کامسودہ کابینہ میں پیش کیاجائیگا۔اجلاس میں کراچی میں عمارتوں کی تعمیر کے لیے دی گئی زمینوں کی لیز میں توسیع پربھی فیصلہ کیا جائے گا ۔کابینہ اجلاس میں ہیلتھ سیفٹی کونسل کے قیام اور ری کلیمیشن اینڈپروبیشن ڈائریکٹوریٹ کے قیام پربھی غورہوگا۔سندھ کابینہ فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی اور پیمرا میں نامزدگیوں کیلئے متعلقہ محکموں کی سفارشات کی منظوری دے گی ۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -