سنیٹر میر حاصل خان بزنجو علیل ہوگئے ،کینسر کی تشخیص
کراچی (اسٹاف رپورٹر)نیشنل پارٹی کے سربراہ سنیٹر میر حاصل خان بزنجو علیل ہوگئے ہیں، انہیں کراچی کے ایک نجی ہسپتال میں داخل کردیا گیا ہے ۔ ان کے قریبی عزیزوں نے کہاہے کہ وہ کینسر کے عارضہ میں مبتلا ہیں ان کے اہل خانہ نے ان کے لیے دعا صحت کی اپیل کی ہے۔نیشنل پارٹی کے ترجمان جان محمدبلیدی نے اس بات کی تصدیق کی کہ نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما کینسر کے موزی مرض کا شکار ہو گئے ہیں۔انہوں نے بتایاکہ میرحاصل بزنجو کے مزید ٹیسٹ کئے جارہے ہیں جس کے بعد ہی کینسر کے اسٹیج کا تعین ہوگا۔نیشنل پارٹی کے ترجمان نے بتایاکہ فی الحال میرحاصل بزنجو تکلیف میں ہیں اور انھیں کراچی کے نجی اسپتال میں ایڈمٹ کیا گیا ہے جہاں ان کی کیمو تھراپی کی جارہی ہے۔انھوں نے قوم سے میرحاصل بزنجو کی جلد صحت یابی کی اپیل بھی کی ہے