باڑہ کے میر عالم آفریدی فائرنگ سے جاں بحق
باڑہ( نمائندہ پاکستان )پشاور میں باڑہ سے تعلق رکھنے والے میر عالم آفریدی فائرنگ سے جاں بحق ،مقتول موٹرکار میں کام پر جارہے تھے جن پر ناموٹر سائیکل سواروں نے ان پر انددھند فائرنگ کردی جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ۔ ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ اس پہلے بھی ان پر قاتلانہ حملے ہوئے تھے جن میں وہ محفوظ ہوئے تھے ۔ ان کا نماز جنازہ ان کے آبائی علاقے سپین قبر میں ادا کر دی گئی ۔