سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کی سماعت 23 جنوری کو ہوگی

سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کی سماعت 23 جنوری کو ہوگی

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر) انسداددہشتگردی عدالت نے سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کی سماعت 23 جنوری تک ملتوی کردی ۔ہفتہ کو انسداد دہشت گردی عدالت میں ایم کیو ایم رہنما ملزم روف صدیقی ایم کیوایم کارکن ملزم رحمان بھولا، زبیر چریا اور دیگر بھی پیش ہوئے آتشزدگی میں زخمی ہونے والے 5 گواہوں سمیت 13 افراد نے اپنے بیان ریکارڈ کرادیے،عدالت نے آئندہ سماعت پر مزید گواہوں کو طلب کر لیا،عدالت نے مزید سماعت 23 جنوری تک ملتوی کردی،کیس میں 336سے زائد گواہوں کے بیانات قلمبند کرالیے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -