جماعت اسلامی سندھ کی جانب سے لمس واقعہ پر افسوس کا اظہار

جماعت اسلامی سندھ کی جانب سے لمس واقعہ پر افسوس کا اظہار

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکریٹری کاشف سعید شیخ نے لمس یونیورسٹی جامشورو میں ایم بی بی ایس تھرڈ یئر کے طالب علم محمد عاطف آرائیں کے مبینہ قتل کے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ واقعہ کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرکے لواحقین کو انصاف اور اصل حقائق سے عوام کو آگاہ کیا جائے، انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ سندھ یونیورسٹی میں طالبہ نائلہ رند کی مبینہ خودکشی سے لیکر لمس کا حالیہ واقعہ تعلیمی اداروں کیخلاف سازش اور تعلیمی اداروں کی انتظامیہ کیلئے لمحہ فکریہ ہے، اعلیٰ تعلیمی اداروں میں ایسے واقعات کا تسلسل سے رونما ہونا نہ صرف انتظامی نااہلی بلکہ سندھ حکومت کے ناقص انتظامات کی بھرپور عکاسی کرتے ہیں، جس سے تعلیمی اداروں میں پڑھنے والے طالب علم اور ان کے خاندانوں میں تشویش کی شدید لہر پھیل گئی ہے، جماعت اسلامی رہنماء نے متاثرہ خاندان سے ہمدردی اور مرحوم طالب علم کی مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -