فاروق ستار کو نادان مشیروں نے گھیر رکھا ہے،سلمان مجاہد بلوچ

فاروق ستار کو نادان مشیروں نے گھیر رکھا ہے،سلمان مجاہد بلوچ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)سابق ایم این اے سلمان مجاہد بلوچ ایڈوکیٹ نے ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ، ڈپٹی کنوینرز اور اراکین رابطہ کمیٹی سمیت تمام کارکنان کو جنوری کو حیدرآباد میں ہونے والے شاندار و کامیاب جلسہ کی مبارکباد پیش کی ہے۔ نا مساعد حالات میں کامیاب جلسہ کا انعقاد عوام اور کارکنان کے لے تازہ ہوا کا جھو نکا ہے ۔حیدرآباد کے تاریخی جلسہ نے ایم کیو ایم پاکستان کو نئی جلا بخشی ہے ۔انہوں نے کہا کہ فاروق ستار بھی اب اپنی انا اور ضد ترک کر کے تانگہ پارٹیوں سے مراسم بڑ ھا نے کی بجائے اپنے مرکز ، اپنے گھر اور اپنی اصل جماعت میں واپس جائیں۔شہید علی رضا عابدی کی قربانی کا پاس رکھتے ہوئے دوبارہ اپنے اتحاد کو قائم کریں اور شہید علی رضا عابدی کی قربانی کو ضائع ہو نے سے بچائیں۔ ڈاکٹر فاروق ستار کو چند کھو ٹے سکوں، چلے ہو ئے کارتوس اور نادان مشیروں نے گھیر رکھا ہے ۔