اشتیاق بیگ کی کوٹ لکھپت میں نواز شریف سے ملاقات

اشتیاق بیگ کی کوٹ لکھپت میں نواز شریف سے ملاقات

کراچی(پ ر) مسلم لیگ (ن) بزنس فورم کے صدر مرزا اشتیاق بیگ نے گزشتہ روز سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل لاہور میں ملاقات کی۔ دوران ملاقات انہوں نے نواز شریف کے حوصلے بلند پائے۔ اشتیاق بیگ نے نواز شریف کو اپنے حالیہ کالمز بھی پیش کئے جس پر نواز شریف نے بتایا کہ وہ اُن کے کالم باقاعدگی سے پڑھتے اور پسند کرتے ہیں۔ اس موقع پر اشتیاق بیگ نے نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز سے بھی ملاقات کی اور اُنہیں کراچی آنے کی دعوت دی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر