وزیر اعظم ہاؤسنگ سکیم ، مصری ارب پتی کی ایک لاکھ گھر تعمیر کرنے کی پیشکش

وزیر اعظم ہاؤسنگ سکیم ، مصری ارب پتی کی ایک لاکھ گھر تعمیر کرنے کی پیشکش

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) عرب نیوز نے دعویٰ کیا ہے وزیراعظم عمران خان کے 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کے منصوبہ کیلئے مصری ارب پتی نے ایک لاکھ گھر تعمیر کرنیکی پیشکش کر دی ہے جبکہ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے اگر سرکاری سطح پر رابطہ ہوا تو حکومت سرمایہ کاروں کوخوش آمدید کہے گی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے 50 لاکھ گھروں کی تعمیرکیلئے مصری بزنس مین اورپراپرٹی ٹائیکون سرمایہ کاری پر تیار ہے ، عرب نیوز نے دعویٰ کیا ہے مصری ارب پتی ناگوئیب سویریس نے ہاوسنگ منصوبے پر سرمایہ کاری ،ایک لاکھ گھر تعمیر کرنیکی پیشکش کی ہے ، نا گوئیب سویریس کی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو طارق حامدی نے عرب نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا وزیراعظم عمران خان کا 50 لاکھ گھروں کا منصوبہ انتہائی اہم ہے،اسکی تکمیل میں اربوں ڈالرز اور وقت کی ضرورت ہے،ناگوئیب سویریس کا کہنا تھاوہ ایک لاکھ گھروں کی تعمیر کر سکتے ہیں، منصوبہ فوری طور پر نہیں مرحلوں میں مکمل کیا جا سکے گا۔دوسری جانب عرب نیوز کی خبروں پر پاکستانی حکام کا موقف بھی سامنے آ گیا ہے اورانکا کہنا ہے سرکاری سطح پر ابھی تک ایسی کوئی پیشکش موصول نہیں ہوئی، اگر سرکاری سطح پر رابطہ ہوا توحکومت سرمایہ کاروں کوخوش آمدیدکہے گی، حکومت بھی منصوبے کی جلد تکمیل چاہتی ہے، پیشکش ہوئی تو عمل کیا جا سکتا ہے۔

مصری ارب پتی

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر