پاک بحریہ کے زیراہتمام 40 ممالک امن مشقوں میں حصہ لیں گے

پاک بحریہ کے زیراہتمام 40 ممالک امن مشقوں میں حصہ لیں گے

م کثیر الاقوام مشق امن کا انعقاد آئندہ ماہ کیا جائے گا، مشقوقں میں چالیس سے زائد ممالک حصہ لیں گے۔تفصیلات کے مطابق رواں سال چھٹی کثیر القومی مشق امن ماہِ فروری میں منعقد کی جارہی ہے،پاک بحریہ کثیر الاقوام مشق امن کا انعقاد 2007 سے کر رہی ہے۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق اس سال 40 سے زائد ممالک کی بحری افواج اپنے اثاثہ جات کے ساتھ امن کے لیے متحد کے نصب العین کے تحت کثیر الاقوام مشق امنمیں شرکت کریں گے۔ اس مشق میں عالمی بحری افواج امن کے حصول کی غرض سے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو کر مشترکہ آ پر یشنز کرنے اور تجربات کا تبادلہ کرتی ہیں۔پاک بحریہ میری ٹائم سرحدوں کی دفاع سے لے کر گہرے سمندروں میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر مدد فراہم کرنے تک، قومی اثاثوں کی حفاظت سے لیکر علاقا ئی اشتراک تک اور علاقائی بحری سکیورٹی گشت سے لے کر عالمگیر شراکت داری تک ہمیشہ پیش پیش رہی ہے ۔پاک بحریہ کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ یہ مشق میری ٹائم تعاون کو مستحکم کرنے ، محفوظ میری ٹائم ماحول کو فروغ دینے اور علاقائی اور عالمی بحری امن و استحکام کے قیام میں اہم کردار ادا کرے گی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر