مظفر گڑھ ،حلقہ 268سے آزاد امیدوار رانا اورنگزیب پی ٹی آئی میں شامل
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پی پی 268 مظفر گڑھ سے آزاد حیثیت میں 29000 سے زائد ووٹ لینے والے امیدوار رانا اورنگزیب نے جہا نگیر ترین سے وفاقی وزیر مملکت میاں شبیر قریشی کی موجودگی میں ملاقات کر کے وزیر اعظم عمران خان کی قیادت پر اعتماد کرتے ہوئے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔واضح رہے الیکشن 2018 کے موقع پر پی پی 268 سے( ن) لیگ کے ملک غلام قاسم نے 30492 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی تھی جبکہ آزاد امیدوار رانا اورنگزیب 29278 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے ، قابل غور بات یہ ہے حلقے میں پی ٹی آئی کے امیدوار طارق محمود تھے جو صرف 7249 ووٹ حاصل کر سکے تھے۔
رانا اورنگزیب