18ویں ترمیم جمہوری انتقام ، مخالفین کی چیخیں نکل رہی ہیں ، پیپلز پارٹی

18ویں ترمیم جمہوری انتقام ، مخالفین کی چیخیں نکل رہی ہیں ، پیپلز پارٹی

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، نیوز ایجنسیاں) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی (بقیہ نمبر13صفحہ12پر )

ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات منور انجم نے کہا ہے شیخ رشید کو اپنے مستقبل کی فکر لاحق ہے اسلئے وہ چیئرمین بلاول بھٹو زررداری کو اپنی طرف متوجہ کرنا چاہتے ہیں،شیخ رشید جیسے سیاسی لاورث کندھوں کی تلا ش میں رہتے ہیں ،مگر یاد رکھیں ان کا آخری خریدار عمران خان ہے، اب ان کے سیاسی تابوت کو کوئی کندھا نہیں دے گا۔ہفتہ کو شیخ رشید کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا الحمدللہ پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکن شیخ رشید کے شر، بغض اور منافقت سے محفوظ ہیں۔ آصف زرداری نے اٹھارہویں ترمیم کے ذریعے جمہوریت مخالف عناصر سے انتقام لے لیا جس کا جمہوریت دشمن عناصر کو ابھی تک درد ہے جس کی چیخیں شیخ رشید کے منہ سے نکل رہی ہیں۔دریں اثناء پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کی سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ کا کہنا تھا عمران چاہتے ہیں کوئی انہیں دھکے دیکر اقتدار سے نکالے مگر ہم عمران خان کو بھاگنے نہیں دیں گے تاکہ وہ عوام میں بالکل بے نقا ب ہو جائیں۔ کٹھ پتلی ہوا بھرنے والوں کیلئے یہ ممکن نہیں تھا وہ اس حکیم کو تلاش کریں جس کی دکان پر عقل بکتی جو خریدکرکے کٹھ پتلی میں ڈال دیتے۔ معیشت دم توڑ رہی ہے، نیرو چین کی بانسری بجا رہا ہے، کسان بدحال ، مزدور فاقہ کشی کا شکار ، چھوٹے ملازمین اور عام آدمی مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں جبکہ عمران خان، شیخ رشید، فواد چوہدری اور فیاض چوہان جیسے مسخروں کو میڈیا پر بھیج قوم کی اصل معاملات سے توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ علیمہ خان کا یہ بیانیہ اس صدی کا بہت بڑا لطیفہ ہے کہ انہوں نے سلائی مشین پر محنت کی جس کی وجہ سے بیرو ن ملک اربوں روپے کی پراپرٹی خریدی جبکہ حقیقت یہ ہے ملک میں عام خاتون سارا دن سلائی مشین پر محنت کرنے کے باوجود گھر کا خرچہ چلانے کیلئے پریشان ہے۔ عمران خان نے ہر چیز کو مذاق بنا رکھا ہے، مگر ان کو پتہ ہونا چاہیے مسخرہ پن سے حکومت نہیں چلائی جاتی۔

پیپلز پارٹی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -