مسائل فوری حل ‘ سرکاری افسر خود کو عوام کا خادم سمجھیں ‘ حسین جہانیاں گردیزی

مسائل فوری حل ‘ سرکاری افسر خود کو عوام کا خادم سمجھیں ‘ حسین جہانیاں گردیزی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خانیوال (بیورونیوز )وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے ویثرن کے تحت اوپن ڈور پالیسی اور کھلی کچہریوں کے ذریعے عوام کو انصاف کی بروقت فراہمی ، انکی شکایات کے فوری ازالہ کے لیے اقدامات جاری ہیں اس سلسلہ میں صوبائی وزیر منیجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ پنجاب سید حسین(بقیہ نمبر15صفحہ12پر )

جہانیاں گردیزی خانیوال پہنچ گئے انہوں نے سرکٹ ہاؤس خانیوال میں ضلع بھر سے آنے والے سائلین سے مختلف وفاقی اور صوبائی محکموں سے متعلقہ شکایات سنیں اور انکے حل کے لیے موقع پر احکامات جاری کیے صوبائی وزیر نے اس موقع پر کہا کہ اوپن ڈور پالیسی کا مقصد براہ راست عوام سے رابطہ کرنا اور انکے مسائل کا حل نکالنا ہے دیئے گئے احکاما ت کا نہ صرف فالو ا پ لیا جائے گا بلکہ عوام کو آگاہ بھی کیا جائے گا صوبائی وزیر سید حسین جہانیاں گردیزی نے کہا کہ تمام سرکاری افسران خود کو عوام کا خادم سمجھیں اور انکے جائز مسائل اور شکایات کے فوری حل کے لیے اقداما ت کریں ۔
گردیزی