کلکتہ ، مودی سرکار کیخلاف اپوزیشن جماعتوں کی متحد انڈیاریلی،5لاکھ افراد کی شرکت

کلکتہ ، مودی سرکار کیخلاف اپوزیشن جماعتوں کی متحد انڈیاریلی،5لاکھ افراد کی ...

کلکتہ (آن لائن)بھارت کے مغربی بنگال ریاست کلکتہ میں اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف ’’متحد انڈیا‘‘ ریلی میں 5 لاکھ افراد نے شرکت کی جسے عام انتخابات سے قبل اب تک کی سب سے بڑی ریلی تصور کی جاری ہے۔پولیس نے مطابق کلکتہ میں ریلی کی سکیورٹی کیلئے 5 ہزار افسران کی اضافی نفری موجود تھی۔اس حوالے سے بتایا گیا کہ ’اپوزیشن لیڈروں کی تقایر دیکھانے کیلئے 20 بڑی اسکرین نصب کی گئی‘۔ مغربی (بقیہ نمبر16صفحہ12پر )

بنگال ریاست کلکتہ کی وزیر اعلیٰ ممتا بینرجی نے کہا کہ ’مودی حکومت کی تاریخ تنسیخ گزر چکی‘واضح رہے کہ متحدہ انڈیا ریلی وزیراعلیٰ مغربی بنگال کی حکومت نے منعقد کی جس میں تقریباً 4 لاکھ لوگوں کی آمد متوقع تھی تاہم کلکتہ پولیس کے چیف رجیو کمار نے بتایا کہ ’تقریباً 5 لاکھ افراد نے شرکت کی‘۔متحد انڈیا ریلی کے بارے میں وزیراعظم نریندر مودی نے الزام لگایا کہ ’اپوزیشن اپنے ذاتی مفاد کے لیے سارے کام کررہی ہے‘۔ریاست گجرات میں عسکری ہارڈ ویئر کا جائزہ لیتے ہوئے انہوں نے کہا ’اپوزیشن کا اتحاد میرے نہیں بلکہ بھارت کے خلاف ہے۔

مودی مخالف ریلی

مزید : ملتان صفحہ آخر