ڈہرکی‘ ہائی وولٹیج تار فصل پر گرنے سے 2 مزدور جھلس کر جاں بحق

ڈہرکی‘ ہائی وولٹیج تار فصل پر گرنے سے 2 مزدور جھلس کر جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈہرکی(نامہ نگار)ڈہرکی کے قریبی گاؤں راجنپورمیں بجلی کی ہائی وولٹیج11ہزار کی تاریں گنے کے فصل کے اوپر گر گئیں اوردیکھتے ہی دیکھتے آگ نے پوری فصل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جسکے نتیجہ میں گنا کاٹنے والے2مزدوربالم جی مینگھواڑ اور درشن مینگھواڑ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے اطلاع کے باوجود ضلعی اورمقامی انتظامیہ کی جانب سے امدای ٹیم نہ پہنچی جائے وقوعہ پر حلقے کا ایم پی اے اورپی ٹی (بقیہ نمبر17صفحہ12پر )

آئی رہنماء شہریارخان شرپہنچ گیا اس سے قبل علاقہ مکینوں نے اپنی مددآپ کے تحت آگ پر قابو پالیا ہے پولیس نے ضروری کاروائی کے بعددونوں لاشیں ورثا کے حوالے کردیں ہیں آگ سے آسمان پر کالے بادل چھا جانے کی وجہ سے قریبی علاقوں میں خوف کی لہر چھا گئی لوگ اپنے گھروں سے نکل کردوردپاک اور کلمہ شریف کا وردکرتے رہے آخری طلاعات کے مطابق حلقہ کے ایم پی اے اورپیٹی آئی کے رہنماء شہریار شرکی زیرقیادت سینکڑوں افراد کا سیپکو واپڈا کی نااہلی کی وجہ سے پیش آنے والے واقع کے خلاف قومی شاہرہ روڈ بند کرکے دھرنا دیا ہوا ہے ۔
دھرنا