وزیراعظم کی بہن علیمہ خان کے کاروبار، ٹیکس ادائیگی کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں

وزیراعظم کی بہن علیمہ خان کے کاروبار، ٹیکس ادائیگی کی تفصیلات منظر عام پر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان کے نام پر ایس ای سی پی میں ایک کمپنی رجسٹرڈ ہے۔نجی ٹی وی کو حاصل دستاویزات کے مطابق علیمہ خان کاٹ کام سورسنگ پرائیویٹ لمٹیڈ کی سی ای او جبکہ دو بیٹے شاہ ریز اور شیر شاہ کمپنی کے ڈائریکٹرز ہیں۔ علیمہ خان کی کمپنی کاٹ کام بھی (بقیہ نمبر18صفحہ12پر )

ایکٹو ٹیکس پیئرز کی فہرست میں موجود ہے۔دستاویزات کے مطابق کاٹ کام سورسنگ پرائیویٹ لمٹیڈ نے 2014 میں 24 لاکھ 90 ہزار ، 2015 میں 32 لاکھ 82 ہزار اور 2016 میں 18 لاکھ 27 ہزار روپے ٹیکس ادا کیا جبکہ علیمہ خان نے 2013 میں 20 لاکھ 62 ہزار روپے، 2014 میں ایک لاکھ 58 ہزار، 2015 میں ایک لاکھ 86 ہزار جبکہ 2016 میں ایک لاکھ 30 ہزار روپے سے زائد ٹیکس ادا کیا۔
علیمہ خان/کمپنی/ٹیکس