ملتان ‘ چوری ‘ ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ‘ مقدمے درج ‘ تفتیش شروع

ملتان ‘ چوری ‘ ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ‘ مقدمے درج ‘ تفتیش شروع

  

ملتان (وقا ئع نگار) ملتان اور گردونواح میں چوری ڈکیتی راہزنی اور پرس چھیننے کے واقعات میں بدستور اضافہ جاری ہے شہری ان(بقیہ نمبر24صفحہ12پر )

وارداتوں سے عدم تحفظ کا شکار ہوگئے ہیں گزشتہ روز ان وارداتوں کے دوران چور اور ڈاکو لاکھوں روپے کا سامان نقدی زیورات کار موٹر سائیکلیں اور موبائل فونزلے اڑے ہیں پیر کالونی سے محمد کامران کی موٹر سائیکل شاہ شمس کالونی سے انعام الحق کی کار چوری ہو گئی گلگشت کے علاقہ نیل کوٹ سے شہباز شاداب کالونی اسے بلال اللہ شافی چوک سے محمد حسین اور محلہ احمد آباد سے کاشف کی موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں تھانہ بہاؤالدین زکریا کے علاقے درانہ ننگا نہ سے اللہ دتہ نامی شخص کے گھر سے 60 ہزار روپے مالیت کے بکرے چوری ہوگئے مدینہ ٹاون سے معاذبن ندیم نامی شخص سے دو مسلح ڈاکو موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے تھانہ ممتاز آباد کے پیپلز کالونی سے محمد عثمان کی موٹر سائیکل چوری ہو گئی نیو ملتان کے علاقے خانیوال روڈ سے سلیم کیدکان سے نامعلوم چور 2 لاکھ روپے مالیت کا کپڑا چرا کر فرار ہو گئے نیو ملتان کے علاقے پیرا غیب روڈ سے بلال اشرف کی موٹرسائیکل چوری ہو گئی سیتل ماڑی کے علاقے سے جمیل کی موٹر سائیکل چوری ہو گئی حرم جڑ سے عدیل کا موبائل فون چوری ہو گیا صرافہ بازار سیعمر نامی شخص کی دوکان سے دو کلو چاندی چوری ہو گئی دولت گیٹ کے علاقے سے طیب نامی شخص کے گھر سے دو چور ایک لاکھ 92 ہزار روپے کا سامان چوری کر کے فرار ہو گئے شجاع آباد سے ربنواز کے گھر سے ایک بکرا چوری ہو گیارحمانیہ کالونی جلالپورپیروالہ سے احمد غوری کی موٹر سائیکل چوری ہو گئی تھانہ صدر کے علاقہ جمیل آباد سے بلال علی کی موٹرسائیکل چوری ہو گئیپولیس نے تمام وارداتوں کے الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -