مختلف حادثات میں دوبچوں سمیت 11افراد جاں بحق ، 2خواتین، لڑکے کی خودکشی

مختلف حادثات میں دوبچوں سمیت 11افراد جاں بحق ، 2خواتین، لڑکے کی خودکشی

ملتان ‘ وہوا ‘ جام پور ‘ لودھراں ‘ محسن وال ‘ صادق آباد ‘ ڈہرکی ( وقائع نگار ‘ نمائندگان پاکستان ) مختلف حادثات میں دو بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق ۔ ملتان سے وقائع نگار کے مطابق گھریلو ناچاقی پر دو خواتین نے کالا پتھر پی کر موت کو گلے لگا لیا۔معلوم ہوا ہے کہ بوریوالا کی رہائشی بیس سالا یاسمینکا شوہر سے جھگڑا رہتا تھا۔جس نے گزشتہ روز جھگڑے کے بعد یاسمین نے کالا پتھر پی لیا۔اور اسکی حالت خراب ہونے پر نشتر لایا گیا۔جہاں وہ دم توڑ گئی۔جبکہ (بقیہ نمبر19صفحہ12پر )

چاہ بیر والا روہیلاوالی کی رہائشی 23 سالا ثمینہ بی بی نیرشتہ نہ ہونے پر دلبرداشتہ ہوکر کالا پتھر پی لیا۔تشویش ناک حالت میں نشتر لایا گیا۔اور وہ جاں بحق ہو گئی۔نشتر چوکی نے قانونی کارروائی کے بعد لاشوں و ورثا کے حوالے کردیا گیا۔ وہوا سے نمائندہ پاکستان کے مطابق دو موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم ، پی ٹی آئی وہوا کے سرکردہ کارکن سمیت دو افراد جاں بحق، خاتون زخمی، تفصیل کے مطابق پاکستان تحریک انصاف وہوا کے سرکردہ کارکن جاوید اقبال لغاری ولد ماسٹر اللہ وسایا خان لغاری اپنی اہلیہ جو کہ وہوا کے نواحی قصبہ باٹھی میں معلمہ ہیں کو چھٹی کے بعد موٹر سائیکل پر سوار کراکے واپس اپنے گھروہوا آرہے تھے کہ راستہ میں لتڑا کے قریب سامنے سے آنے والے موٹر سائیکل جسے محمد جاوید کھتران ولد محمد نواز خان کھتران سے ٹکرا گئے حادثہ اتنا شدید تھا کہ جاوید اقبال لغاری موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ دوسرے موٹر سائیکل سوار محمد جاوید کھتران رورل ہیلتھ سنٹر پہنچ کر خالق حقیقی کو جاملے جبکہ جاوید اقبال لغاری کی اہلیہ زخمی ہوگئیں جنہیں فوری طبی امداد دی گئی محمد جاوید کھتران کی عمرپچاس سال تھی اور وہ گھر کا واحد کفیل تھا ۔ جام پور سے نامہ نگار کے مطابق حاجی پور دو موٹر سائیکل سواروں میں خونی تصادم 3 نوجوان جاں بحق دوخواتین شدید زخمی تفصیل حاجی پور تھانہ کے حدود قریب ٹوآر کے مقام پر فاضل پور اور حاجی پور سے جانے والے دو بدقسمت موٹر سائیکل سواروں کے درمیان خونی تصادم سے تین نوجوان 1عبدالرحمن لاکھا سکنہ بستی لاکھا 2غلام عباس مکول3 منیر منا کمبھار موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ دوخواتین حاجرہ بی بی اور امیرمائی زوجہ حضور بخش شدید زخمی ہوگئیں حاجی پور پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد مرنے والوں کی لاشیش ورثاء کے حوالے کردی۔لودھراں سے نمائندہ پاکستان کے مطابق ا ڈ ہ ر کن پو ر کے قر یب بجلی کا پو ل گر نے سے خا تو ن جا ں بحق ر یسکیو ذ را ئع کے مطا بق ا ڈ ہ ر کن پو ر پر بجلی کا ایک پو ل گر نے سے ا چا نک چا ر پول گر گئے اور و ہا ں سے گز ر تے ہو ئے نسیم زو جہ عبد ا لر شید تیس سا لہ بجلی کے پو ل کی زد میں آ کر مو قع پر ہی جا ں بحق ہو گئی اور فیضا ں ما ئی زو جہ عز یز 23 سا لہ شد ید ز خمی ہو گئی جسے ر یسکیو 1122 نے طبی ا مد ا د د ینے کے بعد DHQ ہسپتا ل منتقل کر د یا ۔محسن وال سے نمائندہ پاکستان کے مطابق تین مختلف ٹریفک حادثات میں 12سالہ بچہ جاں بحق،ایک خاتون سمیت4افراد شدید زخمی،تفصیلات کے مطابق میاں چنوں کے بورا چوک میں ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آکر 12سالہ بچہ موقع پر ہی جا ں بحق ہوگیا،محسن وال کے قریب د و مختلف حادثے ہوئے پہلے حادثہ میں دو موٹر سائیکل آپس میں ٹکرانے سے دو افراد جبکہ کار اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجہ میں ایک خاتون سمیت 2زخمی ہوئے،تمام زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ صادق آباد سے تحصیل رپورٹر کے مطابق تاج چوک کے قریب ٹرک نے موٹرسائیکل سوار کو کچل ڈالا موقع پر ہی جاں بحق ،تفصیل کے مطابق موٹرسائیکل سوار تاج کے قریب سڑک کراس کررہا تھا کہ اچانک پیچھے سے آنے والے تیز رفتار ٹرک نے موقع پر ہی موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا ۔ ڈہرکی سے نامہ نگار کے مطابق ڈہرکی کے کے قریب بائی پاس گومل پیٹرل پمپ کے مقام پر المناک روڈ حادثہ دومعصوم بچیوں سمیت3افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ ایک خاتون زخمی نازک حالت میں مقامی ہسپتال کے بعد رحیمیارخان منتقل تفصیلات کے مطابق گھوٹکی بائی پاس گومل پیٹرل پمپ کے مقام پر ایک تیزرفتارمسافرکوچ نے موٹرسائیکل سواروں کو زودار ٹکر ماردی جسکے نتیجہ میں گھوٹکی کے قریبی گاؤں نبی بخش مہر کے رہا ئشی 2معصوم بچیاں زبیرامہر، شہزادی مہر اور 1 نوجوان نثاراحمدمہر سمیت 3افرادموقع پرہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک بچی سمیراشدیدزخمی ہوگئی ہے جسے انتہائی نازک حالت میں مقامی ہسپتال میں لانے کے بعدڈاکٹروں نے اسے رحیمیارخاں کے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ڈہرکی کے گاؤں جام محمدعلی لکھن کے رہائشی 17سالہ نویں کلاس طالب علم اسحاق کوری نے گھریلوناچاکی کے باعث اپنے اوپر پسٹل سے فائر کرکے خودکشی کرلی پولیس نے ضروی کاروائی اورپوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثہ کے حوالے کردی ہے۔

حادثات

مزید : ملتان صفحہ آخر