آج سے پورے ملک میں بارشوں کانیا سلسلہ شروع ہونیکا امکان ، سردی کی لہر تیار

آج سے پورے ملک میں بارشوں کانیا سلسلہ شروع ہونیکا امکان ، سردی کی لہر تیار

ملتان (سپیشل رپورٹر) محکمہ موسمیات کی جانب سے ملکی سطح پر رواں ہفتے کیلئے موسمیاتی پیشگوئی کے مطابق بارشوں کا سبب بننے والا مغربی ہواؤں کا ایک عمدہ سلسلہ پاکستان کی مغربی سرحدوں تک پہنچ چکا ہے۔کل تک اس کے اثرات رونما ہوتے رہیں گے جبکہ اتوار سے پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے گا۔اس سسٹم کے تحت صوبہ بلوچستان میں آج سے سوموار تک گوادر کیچ پنجگور واشک چاغی نوشکی خاران قلات (بقیہ نمبر25صفحہ12پر )

مستونگ کوئٹہ ہرنائی زیارت پشین قلعہ عبداللہ قلعہ سیف اللہ خضدار بولان کوہلو سبی لورالائی بارکھان موسی خیل شیرانی خضدار بیلہ مکران سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،کوئٹہ زیارت اور گرد و نواح میں برفباری کا بھی امکان ہے۔اس سپیل کے ساتھ شدید سرد ہوائیں موجود ہیں جن کے زیر اثر سردی کی شدید لہر متوقع ہے۔اسی طرح صوبہ سندھ میں اتوار اور سوموار کے روز کراچی حیدرآباد سکھر دادو لاڑکانہ میر پور خاص سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش کا امکان ہے۔گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے اسی طرح صوبہ خیبر پختون خواہ میں خیبر پختون خواہ کے وسطی و جنوبی علاقوں میں آج سے سوموار تک گرج چمک کے ساتھ درمیانی بارش کے امکانات ہیں،بالائی خیبر پختو نخواہ میں کل سے منگل تک اچھی بارش اور شدید برفباری کا امکان ہے،اسی طرح صوبہ پنجاب میں اتوار سوموار کو ڈیرہ غازی خان رحیم یار خان صادق آباد بہاولپور راجن پور ملتان ساہیوال بہاولنگر چولستان سمیت جنوبی پنجاب کے بیشتر علاقوں میں ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے اتوار سے بدھ تک راولپنڈی اسلام آباد گوجرانوالہ گجرات کھاریاں حافظ آباد سرگودھا تھل میانوالی اٹک خوشاب سیالکوٹ نارووال لاہور شیخوپورہ چکوال جہلم سمیت بالائی پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ اچھی بارش کا امکان ہے،فیصل آباد ننکانہ صاحب جھنگ لیہ کوٹ ادو پاکپتن قصور سمیت وسطی پنجاب کے بیشتر علاقوں میں اتوار سے منگل کے درمیان درمیانی بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مری ایبٹ آباد سمیت تمام سیاحتی پہاڑی علاقوں میں ہیوی سنوفال کا امکان ہے بالائی علاقوں میں لینڈ سلائڈنگ اور ایوالنچ کا خطرہ موجود ہے بالائی و وسطی پنجاب اور خیبر پختون خواہ میں چند ایک مقامات پر ژالہ باری کے امکانات کو رد نہیں کیا جا سکتااس سپیل کے ساتھ شدید سرد ہوائیں موجود ہیں جو پورے ملک میں درجہ حرارت میں خاطر خواہ کمی کا باعث ہوں گی۔

موسمیات

مزید : ملتان صفحہ آخر