ملکی معیشت نازک صورتحال سے دوچار ‘ تبدیلی ہمارے گلے پڑ گئی ‘ وسیم اختر

ملکی معیشت نازک صورتحال سے دوچار ‘ تبدیلی ہمارے گلے پڑ گئی ‘ وسیم اختر

  

ملتان(سٹی رپورٹر)امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب وسابق صوبائی پارلیمانی لیڈرڈاکٹر سید وسیم اخترنے کہا ہے کہ سوئی نادرن کی جانب سے سی این جی سٹیشنوں کے بعد صنعتوں ، کھاد ساز کارخانوں اور بجلی گھروں کو ایل این جی کی سپلائی بند کرنا تشویشناک امر ہے، اس سے عوام کے مسائل میں اضافہ ، صنعتیں بند، مزدور بیروز گار اور تاجر برادری کو شدید نقصان پہنچے گا۔پی ٹی آئی کی حکومت کے (بقیہ نمبر26صفحہ12پر )

غیر دانشمندانہ فیصلوں اور پالیسیوں کے باعث اسٹاک مارکیٹ شدیدباؤ میں ہے۔ سرمایہ دار بیرون ملک اپنا سرمایہ منتقل کرنے پر مجبور ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو وسائل کی دولت سے مالامال بنایا ہے مگر بد قسمتی سے ان کے فوائد غیر ملکی کمپنیاں اٹھا رہی ہیں جب کہ ملک و قوم کی حالت دن بدن ابتر ہوتی چلی جارہی ہے۔ بنکوں سے ریکارڈ قرضے حاصل کرنے کے باوجود حکمران اخراجات پورے کرنے کے لیے مسلسل نوٹ چھاپ رہے ہیں۔ ایک ہفتے کے دوران 84 ارب کے نئے نوٹ چھاپے گئے ہیں۔ حکومت کے پاس عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کسی بھی قسم کا کوئی ٹھوس ایجنڈا نہیں ہے۔ خود انحصاری اور خود مختاری کا درس دینے والے آج کشکول لے کر دنیا سے مانگ رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ملکی معیشت نازک صورتحال سے دوچار ہے۔ لاقانونیت میں اضافہ ہوچکا ہے۔ پڑھے لکھے نوجوان جرائم کی دلدل میں دھنستے چلے جارہے ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت ہنگامی بنیادوں پر عوام کو ریلیف فراہم کرے اور نئے روزگار کے مواقع پیدا کرکے نوجوان نسل کو بے راہ روی سے روکا جائے۔

وسیم اختر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -