اندراج مقدمہ میں تاخیر ‘ پولیس افسروں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ ‘ ٹیمیں تشکیل

اندراج مقدمہ میں تاخیر ‘ پولیس افسروں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ ‘ ٹیمیں ...

  

ملتان (وقا ئع نگار )جائے وقوعہ سے اندراج مقدمہ بارے پولیس افسران کو نیا ضابطہ اخلاق جاری کر دیاگیا۔جس کے مطابق گشت افسر موقع پر ہی درخواست وصول کرکے فرنٹ ڈیسک پر ٹیگ لگانے کا پابند ہوگا۔جبکہ تھانوں میں اندارج مقدمہ میں تاخیرہ حربے استعمال کرنے والے پولیس افسران کے خلاف کارروائی کرنے کیلئے ویجی لینس ٹیموں کو تشکیل دے دیا ہے۔اس حوالے سے ریجنل پولیس آفیسر(بقیہ نمبر27صفحہ12پر )

وسیم احمد خان سیال نے ملتان سمیت دیگر چاروں اضلاع ملتان‘خانیوال‘وہاڑی اور لودھراں کے ضلعی پولیس سربراھان کو ایک مراسلہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔جس میں کہا گیا ہے کہ عوام کی طرف سے پولیس پر کی جانے والی اولین توقعات میں فری رجسٹریشن آف ایف آئی آر سرفہرست ہے۔جبکہ دوسری طرف لوکل پولیس عوام کی توقع پر پوری نہیں اتر رہی ہے۔اسکی بنیادی وجہ یہ ہے کہ15 کالز کو ریسپونس کرتے ہوئے موقع پر پہچنے والے موبائیل افسران کالر سے فوری طور پر موقع پر ہی سے درخواست نہیں وصول کرتے۔بلکہ درخواست تھانے لیکر آنے کا کہتے ہیں۔یہ امر کارروائی پولیس میں بلاجواز تاخیر کا باعث بنتا ہے۔لہذا پولیس افسران کو ہدایت کی جاتی ہے کہ 15 پر پہچنے والے گشت افسران کی یہ بنیادی ذمے داری ہوگی۔کہ وہ موقع سے ہی درخواست وصول کریں۔اور درخواست کی تیاری میں معاونت بھی کریں گے۔موقع ہی سے درخواست کی وصولی کے بارے میں 15 کال لاگ میں انٹری کروائے گا۔جسکے بعد جائے وقوعہ چھوڑے گا۔اسی طرح وائرلیس آپریٹر بھی درخواست کی وصولی کے بارے میں لازمی طور پر پوچھنے اور لاگ بک میں درج کرنے کا پابند ہوگا۔بصورت دیگر ہر دو کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔موبائیل افسر تھانہ پہچنے کے بعد اس درخواست کو فرنٹ ڈیسک پر جمع کرواکر ٹیگ لگوانے کا پابند ہوگا۔تصدیق وقوعہ ہونے اور قابل دست اندازی پولیس ہونے کہ صورت میں فوری طور پر مقدمہ درج کیا جائے گا۔جبکہ عدم تصدیق وقوعہ اور نا قابل دست اندازی ہونے کی صورت میں روزنامچہ میں رپٹ درج کی جائے گی۔یا انسدادی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔جاری مراسلہ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ عوام کو فرنٹ ڈیسک پر درخواستیں جمع کروانے کی بابت رہنمائی نہیں دی جاتی۔جبکہ ایس ایچ اوز اور محررز جرم قابل دست اندازی ہونے کے باوجود اپنے کرائم فگرز زیادہ ہوجانے کی فکر کے پیش نظر انیہں ٹرخا دیتے ہیں۔جو کہ سروس ڈیلیوری کے نظریہ سے متصادم ہے۔اس حوالے سے ویجی لینس ٹیموں کو تشکیل دیا گیا ہے۔جو خفیہ چیکنگ کرے گی۔اور ذمے دار کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔اور ٹیگ شدہ درخواستوں کو اندر میعاد ڈسپوزل کیا جائے۔

مقدمہ میں تاخیر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -