حکومت ہر محاذ پر فلاپ ‘ سندھ میں سازشی عناصر کا مقابلہ کیا جائیگا ‘ جام مہتاب

حکومت ہر محاذ پر فلاپ ‘ سندھ میں سازشی عناصر کا مقابلہ کیا جائیگا ‘ جام ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈہرکی(نامہ نگار)عمران خان کی حکومت ناکام ہوچکی ہے وفاقی حکومت کی 6ماہ کے دوران انتہائی ناقص پالیسیوں اور ناقص کارگر گی کے باعث ملکی زرہ مبادلہ میں ریکارڈ کمی پیدا ہوئی ہے عوام بھوک سے تڑپ اٹھے ہیں سندھ میں تحریک انصاف کے سیاسی مہرے سندھ حکومت کو گرانے میں بری طرح ناکام ہوچکے ہیں پارٹیاں بدلنے والے لوٹوں نے ہمیشہ اقتدا رکے مزے لوٹنے کیلئے ہر دور میں آمریت پسند(بقیہ نمبر29صفحہ12پر )

قوتوں کا ساتھ دیا ہے ایسے لوگ عوام میں اپنی اہمیت کھو چکے ہیں ان خیالات کا اظہار سابق صوبائی وزیر تعلیم سندھ جام مہتاب حسین خا ن ڈہر نے نوجوانوں کیلئے بہتر تعلیم و تربیت لائبریری کے عنوان سے منقعدہ ایک افتتاحی تقریب کے دوران صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے مذید کہا ہے کہ پی پی پی عوامی او ر شہیدوں کی ایک بہت بڑی جمہوری پارٹی ہے جسکی جڑعوام میں ہے اورعوام کی طاقت سے پی پی پی نے ہمیشہ سندھ میں سازشی عناصروں کو بری طرح شکست دی ہے اور ایسے لوگوں کا سندھ حکومت کو گرانے میں ہر حربہ ناکام رہے گا جام مہتاب نے کہا کہ تحریک انصاف کو ایک سازش کے تحت سندھ میں سیٹیں دی گئی ہیں جنکا کام سندھ میں انتشارپھیلانا ہے تحریک انصاف کی حکومت عوام کو ریلیف دینے کے بجائے ملک میں مہنگائی کا طوفان برپا کرکے غریب لوگوں کا جینے کا حق بھی چھین لیا ہے۔
جام مہتاب