ممبر صوبائی اسمبلی حافظ محمد داؤد سلمانی کی وزیر اعلیٰ سے ملاقات ‘ مسائل پر تبادلہ خیال

ممبر صوبائی اسمبلی حافظ محمد داؤد سلمانی کی وزیر اعلیٰ سے ملاقات ‘ مسائل پر ...

  

وہوا(نمائندہ پاکستان)وزیراعلیٰ پنجاب سردار محمد عثمان خان بزدار ضلع ڈیرہ غازیخان خصوصا تحصیل تونسہ شریف کی ترقی کے لئے پرعزم ہیں یہ بات تحریک انصاف کے ممبر صوبائی اسمبلی خواجہ حافظ محمد داؤد سلیمانی نے وزیراعلی پنجاب سے ملاقات کے بعدواپسی پر صحافیوں سے گفتگو کرتے (بقیہ نمبر31صفحہ12پر )

ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ ملاقات کے دوران علاقائی مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا وزیراعلی پنجاب سردار محمد عثمان خان بزدار جلد سب تحصیل وہوا کا دورہ کریں گے اور وہوا کو تحصیل کا درجہ دینے کا اعلان کریں گے انہوں نے کہا کہ مجوزہ تحصیل کا ہیڈ کوارٹر وہوا ہی میں قائم کیا جائے گا عوام بے بنیاد پروپیگنڈہ پر توجہ نہ دیں انہوں نے کہا ہے کہ انشااللہ وزیراعلی پنجاب کے تعاون سے جلد صوبائی حلقہ 285 میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبوں پر کام شروع کردیا جائے گا۔

ملاقات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -