نامور شاعر ‘ ماہر تعلیم ڈاکٹر عاصی کرنالی کی آج 6 ویں برسی

نامور شاعر ‘ ماہر تعلیم ڈاکٹر عاصی کرنالی کی آج 6 ویں برسی

ملتان(اے پی پی)نامور شاعر اورماہر تعلیم پروفیسر ڈاکٹرعاصی کرنالی کی آٹھویں برسی آج منائی جارہی ہے۔ڈاکٹرعاصی کرنالی(بقیہ نمبر33صفحہ12پر )

کااصل نام محمد شریف تھاوہ 2جنوری 1927ء کوکرنال میں پیداہوئے۔آپ نے میٹرک تک وہی تعلیم حاصل کی اورقیام پاکستان کے بعد لاہورآگئے۔کچھ عرصہ مہاجرکیمپ میں رہنے کے بعد ملتان آئے اوریہاں مستقل سکونت اختیارکی ۔1960ء تک سکول ٹیچرکی حیثیت سے فرائض انجام دیئے ۔ اسی دوران تعلیم بھی جاری رکھی اوراردواورفارسی میں ایم اے کی ڈگریاں حاصل کیں ۔آپ مختلف کالجوں میں تدریس کے بعدپرنسپل کی حیثیت سے ریٹائرہوئے۔1998ء میں اردوحمدونعت کے موضوع پرپچ ایچ ڈی بھی کی ۔ان کی کتابوں کی تعداد 17سے زیادہ ہے جن میں شاعری تنقیدی اوردیگرموضاعات پرکتب شامل ہیں۔ڈاکٹرعاصی کرنالی کو 1988ء میں ان کے نعتیہ مجموعے پرسیرت ایوارڈ بھی دیاگیا۔20جنوری 2011ء کو آپ دل کادورہ پڑنے سے انتقال کرگئے ۔

برسی

مزید : ملتان صفحہ آخر