ملتا ن ‘ ایس ایچ اوز کو اشتہاری مجرم ‘ عدالتی مفرور گرفتار کرنیکا ٹاسک

ملتا ن ‘ ایس ایچ اوز کو اشتہاری مجرم ‘ عدالتی مفرور گرفتار کرنیکا ٹاسک

ملتان (وقا ئع نگار )ایس ایس پی انوسٹی گیشن نے ضلع بھر کے تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز کو اشتہاری مجرمان اور عدالتی مفروان کی گرفتاری کے حوالے سے ٹارگٹ دے دیا ہے۔جبکہ کارروائی نہ کرنے والے پولیس ملازمین کے سخت محکمانہ ایکشن لیا جائے گا۔ اس حوالے سے مراسلہ ضلع بھر کے ایس ایچ اوز کو جاری کردیا گیا ہے۔جس میں کہا گیا ہے کہ تمام تھانہ جات کے پاس اشتہاری مجرمان و عدالتی مفر(بقیہ نمبر34صفحہ12پر )

وان کی فہرستیں موجود ہیں۔ فراہم کردہ ٹارگٹ برائے اشتہاری مجرمان کا25فیصد اور عدالتی مفروان کی گرفتاری 40 فیصد ہر صورت مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔اور ساتھ یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہ فہرستیں علاقہ مین گشت کرنے والی پولیس موبائل میں ہروقت رکھیں،گشت پر مامور تمام افسران زیادہ سے زیادہ اشتہاری اور مفروان کو کی گرفتاری عمل میں لائیں۔دوران چیکنگ ہر تھانہ کی ہر موبائل میں اشتہاری و مفروان کی فہرستیں نہ پائی گئیں تو انکے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔دریں اثناء آر پی او ملتان کی ہدیات پر ریجن بھر میں ہوائی فائرنگ کی روک تھام کے لیے خصوصی مہم شروع کری گئی ہے۔اس سلسلے میں آر پی او وسیم احمد خان سیال نے ریجن بھر کے ضلعی پولیس سربراہان کو مراسلہ جاری کر دیا ہے۔مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ مساجد میں اعلانات کے ذریعے لوگوں کو ہوائی فائرنگ کرنے سے باز رکھنے کا کہا جائے۔کیونکہ شادی بیاہ پر ہوائی فائرنگ جاہلانہ رسم ہے۔اور ہوائی فائرنگ سے خوشی اچانک غم میں تبدیل ہو جاتی ہے۔اس کے ساتھ ساتھ مراسلے میں یہ بھی ہدایت کی ہے کہ نماز جمعہ کے اجتماعات میں بھی ہوائی فائرنگ سے اجتناب کی تلقین کی جائے۔ خاص کر شادیوں کی تقریبات سے قبل بھی لوگوں کو ہوائی فائرنگ سے باز رہنے کی ہدایت کی جائے، اور اگر ان کاوشوں کے بعد اگر ہوائی فائرنگ کا واقعہ ہو تو سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔جس علاقے میں ہوائی فائرنگ ہوئی اس کے ذمہ دار متعلقہ ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز ہوں گے۔اور انکے خلاف محکمانہ کاروائی ہوگی۔

اشتہاری مجرم

مزید : ملتان صفحہ آخر