کروڑوں روپے کی سرکاری ادویات خورد برد ‘ گرفتار ملزموں کا جسمانی ریمانڈ منظور

کروڑوں روپے کی سرکاری ادویات خورد برد ‘ گرفتار ملزموں کا جسمانی ریمانڈ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (خبر نگار خصو صی ) جج اینٹی کرپشن ملتان نے کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری ادویات کی خورد برد کے مقدمہ میں گرفتار 3 ملزموں کامزید 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرکے انہیں اینٹی کرپشن کی تحویل میں دینے کا حکم دیا ہے۔ فاضل عدالت میں پولیس تھانہ اینٹی کرپشن کے مطابق ایک کروڑ مالیت کی سرکاری ادویات خرد برد کر کے مارکیٹ میں فروخت کرنے کے الزام میں 3 ملزموں حافظ اکرم، محمد واجد(بقیہ نمبر35صفحہ12پر )

اور ہمائیوں ریحان ڈسپنسر /سٹور کیپر ز کو ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔ دوران تفتیش مارکیٹ میں فروخت کی گئی ادویات اور نشتر ہسپتال میں سپلائی کی گئی ادویات کے بیچ نمبر ایک ہی پائے گئے ہیں۔ ملزموں سے مزید تفتیش اور برآمدگی کرنا باقی ہے لہٰذا جسمانی ریمانڈ منظور کرنے کا حکم دیا جائے۔
ریمانڈ