جامعہ زکریا ، ویڈیوسکینڈال ، اسسٹنٹ پروفیسر واصف نعمان معطل ،4رکنی انکوائری کمیٹی قائم

جامعہ زکریا ، ویڈیوسکینڈال ، اسسٹنٹ پروفیسر واصف نعمان معطل ،4رکنی انکوائری ...

ملتان(سٹاف رپورٹر) بہاالدین زکریایونیورسٹی کی سینڈیکیٹ نے ہراسمنٹ‘ ویڈیو سکینڈل ‘طالبہ کو بلیک میل کرنے والے اسسٹنٹ پروفیسر واصف نعمان کو معطل کردیا ، پیڈاایکٹ 2006کے تحت کارروائی کی سفارش منظور ، چار رکنی (بقیہ نمبر40صفحہ12پر )

انکوائری کمیٹی قائم کردی گئی،تفصیل کے مطابق زکریا یونیورسٹی کی سینڈیکیٹ کا اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طار ق محمود انصاری کی صدارت میں منعقد ہوا جبکہ سیکرٹری کے فرائض رجسٹرار صہیب راشد خان نے سرانجام دیے۔۔ اجلاس میں ہراسمنٹ کمیٹی کی رپورٹ پر واصف نعمان کو فی الفور معطل کردیا گیا۔ سنڈیکیٹ کے اراکین نے اساتذہ کے وقار کے منافی واقعات کا سختی سے نوٹس لینے کافیصلہ بھی کیا ہے۔واصف نعمان کیس سے متعلق کمیٹی پیڈا ایکٹ 2006 کے تحت قائم کر دی گئی ہے۔ سنڈیکیٹ نے کمیٹی کو ہدایت کی ہے کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر کام کرے اور اپنی انکوائر ی رپورٹ کم سے کم وقت میں سنڈیکیٹ کو پیش کرے۔ اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ اس کیس میں جو بھی ملوث ہو اس کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے ، اگر اس کیس میں متاثرہ طالبہ کسی مجبوری کو بنیاد بنا کر کیس واپس لیتی ہے تو اس کے خلاف بھی کارروائی کی جائے تاکہ اصل ملزم کے خلاف سخت کارروائی کی جاسکے،کمیٹی میں پروفیسر ڈاکٹر محمد شفقت اللہ ڈین آف لینگوئجز و اسلامک سٹڈیز ، پروفیسر ڈاکٹر مسعود اختر ڈین فیکلٹی آف ویٹرنری سائنسز،پروفیسر ڈاکٹر غزالہ یاسمین پرنسپل ٹیکسٹائل کالج شامل ہیں جبکہ محکمانہ نمائندگی رجسٹرار صہیب راشد خان کریں گے اورکمیٹی کو اختیار دیا گیا ہے کہ وہ تکنیکی معاملات میں اعانت کے لیے کسی بھی ماہر کو اپنے ساتھ شامل کرلیں۔اجلاس میں کرنٹ ورک کی آئٹمز پیش کی گئیں جوسینڈیکیٹ کے اگلے اجلاس میں زیربحث آئیں گی ۔اجلاس میں جناب جسٹس محمد شہرام سرور چوہدری جج لاہور ہائی کورٹ لاہور ، پروفیسر ڈاکٹر عاشق محمد خان درانی ، محمدندیم قریشی ایم پی اے ، ذیشان جاوید ایڈیشنل سیکرٹری حکومت پنجاب ، پروفیسر ڈاکٹر میمونہ غنی ڈین اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور ، شاہ سوار نمائندہ فنانس، پروفیسر ڈاکٹر عمران شریف چوہدری ڈائریکٹر سکول آف اکنامکس، لیکچرار آمنہ حسنین نقوی نے شرکت کی۔

ویڈیو سکینڈل

مزید : ملتان صفحہ آخر