واصف کیس ‘ سینڈیکیٹ کورم توڑنے کی کوششیں فلاپ ‘ تحقیقات جلد مکمل کرنیکا فیصلہ

واصف کیس ‘ سینڈیکیٹ کورم توڑنے کی کوششیں فلاپ ‘ تحقیقات جلد مکمل کرنیکا ...

ملتان (سٹاف رپورٹر) بہاالدین زکریا یونیورسٹی کے اساتذہ کے پریشر گروپ نے اسسٹنٹ پروفیسر واصف نعمان کو بچانے کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگا دیا اور آخری وقت تک سینڈیکیٹ کا کورم توڑنے کی کوشش کی تاکہ جنسی ہراسمنٹ‘ ویڈیو سکینڈل ‘طالبہ کو بلیک میل کرنے والے اسسٹنٹ(بقیہ نمبر46صفحہ12پر )

پروفیسر واصف نعمان کیخلاف کارروا ئی کو روکا جاسکے لیکن میڈیا میں اس بدترین کیس کی مسلسل اشاعت پر اعلی ٰ حکام کے نوٹس میں معاملہ آنے اور خفیہ ایجنسیوں کے حرکت میں آنے پر منصوبہ ناکام ہو گیا ۔ اس بارے میں زکریا یونیورسٹی کے اعلی ٰ حکام نے تسلیم کیا ہے کہ میڈیا کے پریشر کے باعث واصف نعمان کے خلا ف کارروائی ممکن ہوئی ہے وگرنہ واصف نعمان کو اس کے دوستوں نے باور کرایا تھا کہ مرجان کیس میں کیا ہوا ہے جو تمہارے خلاف کچھ ہوگا ۔ قوانین میں سقم کا فائدہ حاصل ہوگا ۔اس بارے میں زکریا یونیورسٹی کے ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز پروفیسر ڈاکٹر عمر فاروق زین کا کہنا ہے کہ انکوائری کمیٹی کے پاس تحقیقات مکمل کرنے کے لئے زیادہ سے زیادہ 2ماہ کا وقت ہے جبکہ یہ انکوائری 10روز میں بھی مکمل کی جاسکتی ہے ۔ واصف نعمان کو ذاتی شنوائی کے لئے 3نوٹس جاری کئے جائیں گے ۔ اگر وہ پیش نہ ہوا تو یکطرفہ کارروائی کرکے اسے برطرف کر دیاجائے گا ۔وہ جہاں بھی جائے ‘ویڈیوز اس کے خلاف بڑا ثبوت ہیں۔ کارروائی کا فیصلہ کرنے والی سینڈیکیٹ میں ہائیکورٹ کے معزز جج بھی شامل ہیں ۔

واصف کیس

مزید : ملتان صفحہ آخر