انکوائری کمیٹی میں شامل ڈاکٹر مسعود اختر کا قریبی رشتہ دار اسسٹنٹ پروفیسر اویس واصف کا دوست ‘ انکوائری میں گڑبڑ کا خدشہ ‘ ذرائع ‘ ایسا نہیں ہوگا ‘ ڈاکٹر عمر فاروق

انکوائری کمیٹی میں شامل ڈاکٹر مسعود اختر کا قریبی رشتہ دار اسسٹنٹ پروفیسر ...

ملتان ( سٹاف رپورٹر) ہراسمنٹ‘ ویڈیو سکینڈل ‘طالبہ کو بلیک میل کرنے والے بہاالدین زکریا یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر واصف نعمان کے خلاف سینڈیکیٹ کی طرف سے قائم کی گئی 4رکنی انکوائری کمیٹی میں شامل پروفیسر ڈاکٹر مسعود اخترکا قریبی رشتہ دار اسسٹنٹ پروفیسر اویس ‘معطل اسسٹنٹ پروفیسر واصف نعمان کادوست نکلا ہے ۔(بقیہ نمبر47صفحہ12پر )

یونیورسٹی حلقوں کے مطابق اسسٹنٹ پروفیسر وٹرنری سائنسز اویس انکوائری پر اثر انداز ہو سکتا ہے ۔ اس لئے صورتحال پر نظر رکھنا ہو گی ۔ اس بارے میں رابطہ کرنے پر ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز زکریا یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عمر فاروق زین نے کہا کہ وہ نہیں سمجھتے کہ اس سنگین کیس میں کوئی بھی واصف نعمان کی حمایت کرنے کی پوزیشن میں ہے ۔انکوائری میرٹ اور حقائق کی بناپر ہوگی ۔

انکوائری ‘ دوست

مزید : ملتان صفحہ آخر