ایم ڈی اے ‘ سکیورٹی گارڈ قتل کیس ‘ ملزم کی درخواست ضمانت پر پولیس سے ریکارڈ طلب

ایم ڈی اے ‘ سکیورٹی گارڈ قتل کیس ‘ ملزم کی درخواست ضمانت پر پولیس سے ریکارڈ ...

  

ملتان (خبر نگار خصو صی ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان نے ایم ڈی اے سیکورٹی گارڈ قتل کیس میں ملوث ملزم کی درخواست(بقیہ نمبر42صفحہ12پر )

ضمانت پر پولیس تھانہ چہلیک سے 24 جنوری کو ریکارڈ طلب کرلیاہے۔۔ فاضل عدالت میں شہباز وسیم عرف سنی نے درخواست ضمانت بعدازگرفتاری دائر کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا تھا کہ اس کے خلاف تھانہ چہلیک میں ایم ڈی اے کے دفتر میں ڈکیتی کرنے اور مزاحمت پر گارڈ خیل احمد کو قتل کرنے کا الزام لگاتے ہوئے محمد شبیر نے مقدمہ درج کرایا تھا جس پر پولیس 14 روزہ کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرچکی ہے اور کوئی برآمدگی بھی نہیں ہوئی اسلئے درخواست ضمانت بعدازگرفتاری منظور کرنے کا حکم دیا جائے جس پر عدالت نے ریکارڈ طلب کرلیاہے۔

ریکارڈ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -