کالے یرقان میں مبتلا 68 سالہ خاتون ہسپتال میں جاں بحق

کالے یرقان میں مبتلا 68 سالہ خاتون ہسپتال میں جاں بحق

  

رحیم یارخان(نمائندہ پاکستان)کالے یرقان میں مبتلا68سالہ خاتون ہسپتال میں دم توڑگئی جبکہ چار متاثرین کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ تفصیل کے مطابق ڈہرکی کی (بقیہ نمبر43صفحہ12پر )

رہائشی68 سالہ اتری مائی کو کالے یرقان میں مبتلا ہونے پرورثاء نے طبی امداد کے لئے شیخ زید ہسپتال رحیم یارخان منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود اُتری مائی جانبر نہ ہوپائی اور دم توڑگئی جبکہ چار متاثرین جن میں میانوالی قریشیاں کی رہائشی35سالہ پٹھانی مائی، حاجی محمدکالونی کا50سالہ شبیراحمد، جمالدین والی کا75سالہ کریم بخش اور لیاقت پور کارہائشی65سالہ عبدالرشید کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

جاں بحق

مزید :

ملتان صفحہ آخر -