دشمن قوتیں پاکستان کواقتصاد ی طور پر ترقی کرتا نہیں دیکھ سکیتں ، احسن اقبال

دشمن قوتیں پاکستان کواقتصاد ی طور پر ترقی کرتا نہیں دیکھ سکیتں ، احسن اقبال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نارووال(نامہ نگار) ایک سازش کے ذریعے مسلم لیگ ن کی حکومت کو اقدار سے الگ کیا گیاپاکستان دشمن لابیز کو پسند نہیں تھا کہ چین(بقیہ نمبر44صفحہ12پر )

پاکستان دوستی اقتصادی دوستی میں تبدیل ہو،اگر ہم جیت جاتے توسی پیک منصوبہ آسمان کی بلندیوں کو چھور ہا ہوتا۔ان خیالات کا اظہار سابق وفاقی وزیر داخلہ اور مسلم لیگی رہنماء احسن اقبال چوہدری نے عبدالوہاب ترکیت آف ٹیکنالوجی کالج میں سالا نہ تقریب تقسیم وظائف سے خطاب کرتے ہوئے کہی،احسن اقبال کا کہنا تھا کہ کچھ پاکستان دشمن قوتوں کو نہیں بھاتاتھاکہ پاکستان اقتصادی طورپرترقی کرے،ایک سازش کے ذریعے مسلم لیگ ن کو اقتدار سے الگ کیا گیا،اس سازش نے پاکستان کی ترقی کوبریکیں لگادیں،ڈویلپمنٹ بجٹ میں کٹوتی کی وجہ سے6لاکھ لوگ بے روزگار ہو گئے،سابق وفاقی وزیر کاکہنا تھا کہ اڑان کی طرف چلتی معیشت کو ڈھلوان کی طرف ڈال دیا گیا ہے،پاکستان کو ڈرامہ بنا دیا گیاہے،حکومتی وزیر ٹی وی شوز میں بیٹھ کر کامیڈین کی طرح ایسے فقرے چست کررہے ہوتے ہیں جیسے الحمرہ ہال میں شام کوتھیٹر ڈرامہ لگاہو، تقریب سے ایم پی اے خواجہ محمد وسیم بٹ،ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شہباز احمد تتلہ اور نورالہی تتلہ نے بھی خطاب کیا،تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی معیشت کو حکومت کے فٹ بال بنا کر کامیڈی تھیٹر بنا دیا جس میں ہر روز حکومت تجربے کر رہی ہے مہنگائی ناقابل برداشت سطح تک پہنچ گئی بیروزگاری تیزی سے بڑھ رہی ہے ہماری شرح5.8فی صد سے گر کے 3سے 4فی صد تک آچکی ہے حکومت تیزی کے ساتھ قرضے حاصل کر رہی ہے اور اب حکومت کے اپنے اداوشمار کے مطابق حکومت اگلے تین سالوں میں اتنا قرضہ اٹھائے گی جو پچھلے پانچ سالوں میں بھی قرضے کا بوجھ نہیں اٹھایا گیا ، احسن اقبال نے کہا کہ یہ سال تو گذر جائے گا اگلے سال کیا ہو گیا اس لئے ہم سمجھتے ہیں کہ حکومت اپنے پانچ سال مکمل کرتی نظر نہیں آ رہی ہے اور یہ اپنے بوجھ تلے خود دب کر ختم ہوجائے گی اور پاکستان کیلئے اس حکومت کے بوجھ کو اٹھانا اب ممکن نہیں رہے گاچونکہ یہ پانچ سال برقرار رہے تو ملک کی معیشت کو بالکل تباہ کر دیں گے انہوں نے کہا کہ اس وقت حال یہ ہے کہ حکومت کی پالیسوں کے نتیجہ میں سرمایہ ہر انڈسٹری سے نکل چکا ہے یا سرمایہ ملک سے بھاگ چکا ہے یا انڈرگروانڈ ہوچکا ہے جب ملک میں سرمایہ ہی نہیں ہوگا تو سرمایہ کاری کیسے آئے گی کیسے روزگار پیدا ہوں گے احسن اقبال نے کہا کہ بیرونی سرمایہ کار تب آئیگا جب اندونی سرمایہ کار کا اعتماد ہو گیا ہماری سٹاک مارکیٹ کریش کر چکی ہے ملک کے اندر بے یقینی زور پکڑ رہی ہے یہ وہ تمام اشارات ہیں جو ہمیں اعتماد نہیں دلاتے کہ حکومت اپنے پانچ سال پورے کر پائے گی سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت اگر کوئی نیا بجٹ لیکر آتی ہے اور ٹیکسوں کی نئی تجاویز لائے گی تو مسلم لیگ ن بھرپور طریقے سے ان تجاویز کی مخالفت کرے گی کیونکہ ملک کی غریب عوام میں اتنی سکت نہیں کہ ان پر نئے ٹیکسوں کا بوجھ ڈالا جائے،انہوں نے کہا کہ ہم دعاگوہیں کہ افغان امن مذاکرات کامیاب ہوں مذاکرات میں خطے کے دیگر ممالک کو بھی اعتماد میں لینا چاہیے۔
احسن اقبال