قومی کھیل ہاکی سیاست کی بھینٹ چڑھ گیا

قومی کھیل ہاکی سیاست کی بھینٹ چڑھ گیا
قومی کھیل ہاکی سیاست کی بھینٹ چڑھ گیا

  


ملک میں قومی کھیل ہاکی مسلسل تنزلی کا شکار ہے اور اس کی بہتری کے لئے کوئی عملی اقدام ہوتا نظر نہیں آتا بہت افسوس کی بات ہے کہ اعلی حکام نے اس کھیل کو ہمیشہ سے نظر انداز کیا بلاشبہ زبانی کلامی بہت بلند و بانگ دعوے تو کئے گئے مگر عملی طور پر اب تک اس کیلےء کچھ ہوتا نظر نہیں آیا اس کھیل کے ساتھ ایسا سلوک کیا گیا ہے اب شاید یہ کھیل دوبارہ پروان ہی نہ چڑھ سکے سوتیلا سلوک روا رکھنے کی وجہ سے آج پاکستان کی ہاکی ٹیم اس کھیل میں اس قدر پیچھے رہ گئی ہے کہ افسوس ناک بات ہے ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان کی ہاکی ٹیم نے صرف ایک گول سکور کیا جو پاکستان کی میگا ایونٹ میں اب تک کی سب سے زیادہ شرمناک اور عبرتناک پرفارمنس ہے ملک میں اس کھیل کی ترقی کیلئے بہت پلان تیار کئے گئے مگر اس پر عمل نہیں کیا گیا جب تک عملی طور پر اس حوالے سے اقدامات بروئے کار نہیں لائے جاتے اس وقت تک یہ کھیل برائے نام کھیل ہی کھیلا جائے گا اب حال ہی میں پرو ہاکی لیگ کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا ہے

جس میں دعوی کیا گیا ہے کہ اس سے ملک میں ہاکی کے کھیل کو ماضی کی طرح دوبارہ بام عروج مل جائے گا مگر اب دیکھنا یہ ہے کہ اس حوالے سے یہ دعوی ہی ثابت ہوتا ہے کہ ان باتوں میں کوئی عملی اقدام بھی سامنے لایا جاتا ہے پاکستان ہاکی فیڈریشن ایک طاقتور ادارہ ہے جس میں بڑی بڑی تنخواہ لینے والے اعلی عہدے دان بیٹھے کام کررہے ہیں مگر افسوس کی بات ہے کہ سیاسی بنیادوں پر بھرتی ہونے والے یہ افراد صرف اور صرف اپنی نوکریاں ہی بچاتے ہوئے نظر آتے ہیں صرف تنخواہ کی وصولی ہی ان کی نوکری کا سبب رہ گیا ہے وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے جب عہدہ سنبھالا تو اس کھیل میں بہتری کی بھی بہت امیدیں کی گئی کہ ایک سپورٹس مین ہونے کی وجہ سے عمران خان یقینی طورپر کرکٹ کے ساتھ ساتھ قومی کھیل ہاکی کی زبوں حالی کا بھی ضرور نوٹس لیں گے اور اس حوالے سے اقدامات کریں گے

اور اس کھیل سے بھی سیاست کا خاتمہ کریں گے مگر اب تک انہوں نے اس حوالے سے کوئی ایسا اقدام نہیں کیا جس کی تعریف کی جائے مگر اس کے باوجود اب بھی بہت امید ہے کہ وہ ضرور اس کھیل کی بہتری کے لئے کام کریں گے اور ان کوکرنا بھی چاہئیے سب سے پہلے تو ان کو اس کھیل سے سیاست کا خاتمہ کرنا چاہئیے اور پاکستان ہاکی فیڈریشن میں ایسے لوگوں کی تعیناتی عمل میں لائی جانی چاہیئے جو خالصتا ہاکی کے کھیل سے واقف ہوں اور اس کھیل سے انصاف بھی کرسکیں اور ملک میں اس کھیل کی ترقی کے لئے کوشاں رہیں جس طرح ماضی میں اس کھیل میں پاکستان کا ڈنکا بچتا تھا اب بھی ایک مرتبہ دوبارہ بجے امید ہے کہ ایسے اقدامات ضرور بروئے کار لائیں جائیں گے

جس سے یہ کھیل اور اس کھیل سے وابستہ کھلاڑی بھی سر اٹھا کر چل سکیں گے دوسری طرف پرو ہاکی لیگ ایک اچھا عمل ہے مگر اس پر عمل درآمد کرنے کی ضرورت ہے اور اس وقت عملی طور پر ہاکی کے کھیل پر توجہ دینے کی ضرورت ہے ورنہ یہ کھیل پاکستان میں اپنی شناخت ہی کھو بیٹھے گاؔ ؔ ؂۔

امید ہے کہ حکومت اس حوالے سے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی اور اس کی جو بھی ذمہ داری ہے ا س پر پورا اترنے میں کامیاب ہوگی۔

مزید : رائے /کالم