جم کے وزن اور ویٹ لفٹنگ کے آلات میں فرق ہے: رابعہ شہزاد

جم کے وزن اور ویٹ لفٹنگ کے آلات میں فرق ہے: رابعہ شہزاد

اسلام آباد ( آن لائن ) قومی ویٹ لفٹر رابعہ شہزاد نے کہا کہ لوگ سمجھتے ہیں کہ جم جا کر جو بھی وزن کے آلات پڑے ہیں ان کے وزن اٹھائیں تو آپ ویٹ لفتڑ بن جائیں گے مگر ایسا نہیں، اس کھیل کے آلات بالکل الگ ہیں اور وہ کافی مہنگے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے فیڈریشن کی جانب سے کوئی تعاون حاصل نہیں مگر پھر بھی میں اپنے بل بوتے پر انٹرنیشنل مقابلوں پر پاکستان کی نمائندگی کروں گی، میری نظریں اولمپکس 2024 کی جانب ہیں اگر میڈیا ساتھ دے تو ہو سکتا ہے فیڈریشن میرا ساتھ دے اور مجھے سپورٹ کرے۔ان کا کہنا تھا کہ ویٹ لفٹنگ میں لڑکوں کا رجحان لڑکیوں سے زیادہ ہے، اس لئے اس کھیل میں آنامشکل تھا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی