نوجوانوں نے شوبز انڈسٹری کی باگ ڈور سنبھالی:باؤ اصغر علی

نوجوانوں نے شوبز انڈسٹری کی باگ ڈور سنبھالی:باؤ اصغر علی
 نوجوانوں نے شوبز انڈسٹری کی باگ ڈور سنبھالی:باؤ اصغر علی

  


لاہور(فلم رپورٹر) نیا سال پاکستان شوبز انڈسٹری کی ترقی کاسال ثابت ہوگا،ہرنیا دن ایک نیا سبق لے کرآتا ہے اورجو لوگ اس سے سیکھتے ہیں وہی مستقبل کوروشن بناتے ہیں ان خیلات کا اظہارپروڈیوسر و رائٹر باؤ اصغر علی نے گزشتہ روزایک ملاقات کے دوران کیا،انہوں نے کہاکہ پاکستان شوبز انڈسٹری نے جدید دنیا میں قدم رکھ دیا ہے۔ وسائل کی انتہائی کمی کے باوجود نوجوانوں نے اب شوبز انڈسٹری کی باگ دوڑ سنبھال لی ہے اس لئے مجھے پاکستان شوبز انڈسٹری کا مستقبل بہت روشن دکھائی دیتا ہے،باؤ اصغر علی نے مزید کہا کہ شوبز انڈسٹری میں نے اپنی نئی اننگز کاآغاز کردیا ہے جس کیلئے بہت محنت کر رہا ہوں اورمجھے امید ہے کہ 2019کامیابیوں سا ثابت ہو گا۔

2019 پاکستان فلم، ٹی وی، تھیٹر، میوزک اورفیشن انڈسٹری کی ترقی کاسال ثابت ہوگا۔

مزید : کلچر