عروہ حسین ذاتی فلم میں کام نہیں کریں گی

عروہ حسین ذاتی فلم میں کام نہیں کریں گی
 عروہ حسین ذاتی فلم میں کام نہیں کریں گی

  

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ عروہ حسین اپنی ذاتی فلم میں کام نہیں کریں گی۔ اس حوالے سے کئی دنوں سے سوشل میڈیا پر افواہیں سرگرم تھیں کہ عروہ حسین اپنی فلم میں لیڈ رول کررہی ہیں تاہم اب اس بات کی تصدیق ہوگئی ہے کہ وہ صرف فلم کی پروڈیوسر ہیں۔ حال ہی میں عروہ حسین،فرحان سعید اور کیمرامین قاسم علی مرید کے اشتراک سے نئی فلم کمپنی’شوٹنگ سٹارسٹوڈیو‘وجود میں آئی ہے جس نے اپنی پہلی فلم ’ٹچ بٹن‘ بنانے کا اعلان کیا ہے جسے پروڈیوسرسلمان اقبال کا تعاون بھی حاصل ہے۔فلم کی خاص بات یہ ہے اس کی ڈائریکشن قاسم علی مریددیں گے جن کی یہ پہلی فلم ہوگی۔فلم کی کاسٹ فائنل ہوچکی ہے لیکن ابھی اسے منظرعام پر نہیں لایا گیا۔

البتہ فلم کی شوٹنگ ماہ رواں میں لاہور میں شروع ہوگی۔

مزید :

کلچر -