علی رحمان اور حریم فاروق کی ’’ ہیر مان جا‘‘ بڑی عید پر ریلیز ہوگی

علی رحمان اور حریم فاروق کی ’’ ہیر مان جا‘‘ بڑی عید پر ریلیز ہوگی
 علی رحمان اور حریم فاروق کی ’’ ہیر مان جا‘‘ بڑی عید پر ریلیز ہوگی

  


لاہور(فلم رپورٹر)علی رحمان اور حریم فارق کے مداحوں کے لیے خوشخبری ہے کہ ان کی پسندیدہ جوڑی فلم پرچی کے بعد اب ہیر مان جا میں جلوہ گر ہونے جارہی ہے۔فلم ہیر مان جا کا رنگین موشن پوسٹر بھی ریلیز کردیا گیا ہے جس میں حریم فاروق عروسی لباس زیب تن کیے نظر آرہی ہیں جب کہ علی رحمان خیالوں میں کھوئے ہوئے ہیں۔ علی رحمان اور حریم فاروق کی فلم ہیر مان جا بڑی عید پر ریلیز ہوگی ۔پوسٹر میں حریم فاروق نے عروسی جوڑے کے ساتھ جاگرز پہنے ہوئے ہیں، جسے دیکھ کر قیاس ہوتا ہے کہ شاید وہ فلم میں ایک شرارتی لڑکی کا کردار نبھا رہی ہیں۔فلم کے پوسٹر کو دیکھ کر معلوم ہوتا ہے کہ یہ ایک رومانوی کہانی ہے جس میں کامیڈی کا تڑکا بھی دیکھنے کو ملے گا۔تاہم فلم کے پوسٹر کی ریلیز سے قبل ہی حریم فاروق یہ بتا چکی ہیں کہ یہ فلم پرچی سے بہت مختلف ہے اور وہ اس فلم میں ایک مختلف کردار نبھا رہی ہیں۔فلم پرچی کی طرح ہیر مان جا بھی فلم ساز عمران رضا کاظمی اور ہدایت کار عارف لاکھانی کی پیشکش ہے۔

فلم کی کاسٹ میں عابد علی اور فیضان شیخ بھی شامل ہیں۔ہیر مان جا رواں برس عیدالاضحی پر سینما گھروں کی زینت بنے گی، جس کے حوالے سے اداکارہ کا کہنا ہے کہ ہم سب بڑی عید پر ملنے آرہے ہیں، خوب ہنسائیں گے، تھوڑا رلائیں گے اور دلوں میں بس جائیں گے۔

مزید : کلچر