’سٹرنگز‘ بینڈ نے 30ویں سالگرہ پر نیا گانا ریلیز کردیا

’سٹرنگز‘ بینڈ نے 30ویں سالگرہ پر نیا گانا ریلیز کردیا
 ’سٹرنگز‘ بینڈ نے 30ویں سالگرہ پر نیا گانا ریلیز کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)میوزک انڈسٹری میں 30سال مکمل ہونے پر پاکستان کے معروف ، ہر دل عزیز بینڈ’سٹرنگز‘ نے 7واں گانا ریلیز کردیا ہے۔ گانا’نینا‘ان کے چھٹے ایلبم ’30‘ سے لیا گیا ہے، ایلبم کا نام سٹرنگز کی 30سال سے میوزک سے وابستگی کی نسبت سے رکھا گیا ہے جسے رواں سال بے حد پزیرائی ملی۔ سٹرنگز نے نئے سال کے آغاز پر 7ویں ٹریک ’نینا‘ ریلیز کرنے کا اعلان کیا ہے جس میں فیصل کپاڈیا اور سونا ماہاپترا اپنی آواز کا جادو جگائیں گے، جبکہ گٹار سے معروف بلال مقصود سر بکھیریں گے۔ گانے کے اشعار حضرت امیر خسروؒ کے ہیں جس میں انور مقصود نے بھی اضافہ کیا۔ یہ گیت مسرور کن موسیقی اور کلاسیکی موسیقی کا ملاپ ہے۔گانے کی دھن کو ترتیب دیا ہے ایم اسحاق نظیر نے اور اس کی دلکش وڈیو کو سہیل جاوید نے استنبول میں فلمایا ہے۔ نینا اشعار اور سروں کا ایک روحانی امتزاج ہے جو میلوں دور محبت کی یاد کا احساس دلاتا ہے۔ سٹرنگز نے 2018میں اپنی موسیقی اور کامیاب فنی سفر کے 30سال مکمل ہونے پر اس میوزک ایلبم 30کا اعلان کیا تھا، یہ سفر ’سجنی‘ سے شروع ہوا پھر اس کے بعد کامیاب گیتوں کی ایک لمبی فہرست جس میں اُڑجاؤں، پیا رے، مل گیا، چل پڑا سر فہرست ہیں۔ ایلبم ’30‘ اسٹرنگز کے فنی سفر کا نچوڑ ہے جس میں میوزک انڈسٹری کے بدلتے انداز کو حسین انداز میں پیش کیا گیا ہے۔
پاپ راک میوزک کے 30سالہ سفر کے بعد اسٹرنگز بہترین موسیقی اور منفرد انداز میں اپنا ثانی نہیں ر کھتے۔ سٹرنگز میں انور مقصود کی جاندار شاعری اور بلال مقصود کی سریلی موسیقی جو عموماً گٹار بجانے کے ساتھ ساتھ اکثر گاتے بھی ہیں اور بینڈ کے ملاپ سے ہی گانوں کے اشعار لکھ رہے ہیں، جبکہ فیصل کپاڈیا بینڈ کے لیڈ ووکالسٹ ہیں۔ اسٹرنگز کے دنیا بھر میں 25لاکھ سے زائد ایلبم فروخت ہو چکے ہیں۔

مزید :

کلچر -