قیصرثنا کی موجودہ پوزیشن میری وجہ سے ہے:کرینہ جان

قیصرثنا کی موجودہ پوزیشن میری وجہ سے ہے:کرینہ جان
 قیصرثنا کی موجودہ پوزیشن میری وجہ سے ہے:کرینہ جان

  


لاہور(فلم رپورٹر)پاکستانی اداکارہ وپرفارمر کرینہ جان نے گزشتہ روز لندن کے الوالیز ہال میں پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہاں اپنے دورے کی کامیابی کا ذکر کیا وہیں سابقہ دوست قیصرثناء اللہکے بارے میں بھی حیران کن انکشاف کیا ہے۔کرینہ جان کا کہنا تھا کہ سٹیج پروڈیوسر قیصرثنائاللہ کی موجودہ پوزیشن اور مقام میری وجہ سے اور میرے طفیل ہی وہ آج پروڈیوسر ہے کیونکہ اس نے میری وجہ سے شوز میں میں پیسہ کمایا ہے اور اگر وہ سمجھتے ہیں کہ انہوں نے مجھے کوئی فائدہ پہنچایا ہے تو اس میں حقیقت نہیں ہے کیونکہ انہوں نے مجھ سے بہت فائدے اٹھائے۔کرینہ جان نے مزید کہا کہ میں سخی سرور کے ساتھ اس لئے کام نہیں کرتی کیونکہ ان کی سیاست میری سمجھ سے باہر ہے۔واضح رہے کہ کرینہ جان ایک ثقافتی گروپ کے ہمراہ کافی عرصے سے یوکے میں موجود ہیں جس میں ان کے ہمراہ کئی معروف فنکارہیں۔یاد رہے کہ ماضی میں پروڈیوسرقیصرثنائاللہ اور کرینہ جان کے درمیان گہری دوستی تھی۔

مزید : کلچر