خشوگی قتل ،سعودی عرب اور امریکہ کے تعلقات آگے نہیں بڑھ سکتے،امریکی سینیٹر

خشوگی قتل ،سعودی عرب اور امریکہ کے تعلقات آگے نہیں بڑھ سکتے،امریکی سینیٹر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


انقرہ (آئی این پی )امریکی سینیٹر نے سعودی عرب پر نئی پابندیوں کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد صحافی خاشقجی کے قتل میں ذمہ دار ہیں اور ان کے ساتھ ضرورنمٹا جائے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھی اور سینیٹر لینڈسے گراہم نے کہا کہ میں اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ سعودی عرب اور امریکا کے تعلقات مزید آگے نہیں بڑھ سکتے جب تک محمد بن سلمان سے معاملہ نمٹایا نہیں جائے گا۔انقرہ میں پریس کانفرنس کے دوران سینیٹر نے دھمکی دی کہ قتل میں مشتبہ افرا دکے خلاف اقتصادی پابندیاں عائد کی جائیں۔
امریکی سینیٹر