دوسروں کی خدمت میں زندگی بسر کرنیوالوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا

دوسروں کی خدمت میں زندگی بسر کرنیوالوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا

باڑہ (نمائندہ پاکستان)دوسروں کی خدمت میں زندگی بسر کرنے والوں کا نام ہمیشہ یاد رکھا جاتا ہے شہید صحافی محبوب شاہ افریدی لوگوں کے دلوں میں تاخیات زندہ رہے گا ان خیالات کا اظہار شہید صحافی محبوب شاہ افریدی کی تیسری برسی کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کیا ۔ان کے زندگی اور خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ محبوب شاہ افریدی کے شہادت کی تین سال بیت گئے لیکن ان کے ناگہانی موت آج بھی عوام کے دلوں تازہ ھے انہوں نے عمر بھر یتیم ، غریب اور نادار لوگوں کے خدمت میں گزاری ھے جس کی وجہ سے وہ آج بھی عوام کے دلوں میں زندہ ہے انہوں نے کہا کہ شہید محبوب شاہ افریدی کی خدمات قابل ذاکر ھے اور ان کے پورے زندگی کے خدمات کو مد نظر رکھتے ھوئے علاقے کے عوام نے ان کے خدمات کو زندہ رکھنے کیلئے شہید محبوب شاہ ویلفیئر ٹرسٹ کی بنیاد رکھ دیا ۔ تاکہ ان کے مشن کو جاری رکھ سکے جو آج شہید محبوب شاہ افریدی کے تیسری برسی کے موقع پر 120 غریب ، یتیم اور نادار بچوں میں سکول یونیفارم تقسیم کر دیئے برسی تقریب میں سابقہ وفاقی وزیر حمیداللہ جان ، انجمن تاجران باڑہ کے سیدایاز وزیر ، حاجی گل مین شاہ ، عبدالروف افریدی ، پی پی پی جنرل سیکرٹری قبائلی اضلاع حاجی عبدالخنان سمیت کثیر تعداد میں سیاسی و سماجی کارکنان ، باڑہ جمرود کے صحافیوں اور قومی مشران نے شرکت کی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر